نماز کے لیے مباح چیزیں،نماز کی مکروھات اور نا پسندیدہ چیزیں اور نماز کو باطل کرنے والی چیزیں

7379

پہلی قسم : مباحات نماز

1۔ نماز میں ایسی علّت جس سے قبلہ سے پھرنا لازم نہ ہو جیسے وہ دروازہ کھولنا جو قبلہ کی طرف ہو۔

2۔ نماز میں بچے کو اٹھانا

3۔ نماز میں سانپ اور بچھو کو قتل کرنا۔

4۔ نماز میں کسی کام کے لیےمتوجہ ہونا۔

5۔نماز میں رونا

6۔ مردوں کا تسبیح کرنا اور عورتوں کا تصفیق کرنا۔

7۔ امام کو فتح دینا۔

8۔ نماز میں سلام کا جواب دینے کے لیے انگلی کے ساتھ اشارہ کرنا یا ہاتھ کے ساتھ۔ (ہتھیلی کو زمین کی طرف کرے اور سلام کا جواب دینا)

9۔ سمجھانے والا اشارہ کرنا کسی ضرورت کی وجہ سے ۔

10۔ اللہ کی حمد کرنا جب کسی ایسی چیز کی طرف دیکھے جو اس کو اپنی طرف مائل کرے۔

11۔ تھوکنا اور ناک صاف کرنا اپنے بائیں ہاتھ سے۔

12۔ نمازی کے سامنے سے گذرنے والے کو روکنا۔

دوسری قسم : مکروہات نماز

1۔ ایسی صورت میں نماز شروع کرنا کہ نمازی ذہنی طور پر تشویس کا شکار ہو جیسے کہ پیشاب روکنا یا پاخانے کو روکنا یا ہوا کا روکنا یا حالت بھوک میں ہو اور ہر ایسی چیز کی طرف دیکھنا جو اسکو نماز سے غافل کر دے۔

2۔ عبث ایسا فعل ہے جو نماز میں خشوع اور اطمینان کے منافی ہو۔ جیسے بغیرضرورت کے حرکت کرنا، داڑھی، کپڑے اور گھڑی کے ساتھ کھیلنا، انگلیوں کو چٹخنا اور انکو ملانا۔

3۔ نماز میں بغیر کسی حاجت کے چہرے کو دوسری طرف متوجّہ کرنا اس شرط پر کہ بدن قبلے سے نہ پھیرے ورنہ نماز باطل ہو جائیگی۔

4۔ التخصر: وہ ہاتھوں کو پہلو پر (رکھتا) ہے کیونکہ یہ یہودیوں کا طریقہ ہے۔

5۔ منہ اور ناک کو نماز میں ڈھانپنا

6۔ کپڑے اور آستین کو سونگھنا وغیرہ۔

7۔ مردوں کو بالوں کو نماز میں باندھنا انکی چوٹیاں بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ اس کی مثال ایسی ہو گی جیسے کہ کسی شخص نے اپنے ہاتھ پیٹھ پیچھے باندھ دیے ہوں اور سجدہ کرے تو اس کے ہاتھ اسکے ساتھ سجدہ ریز نہیں ہوتے۔اسی طرح مثال بالوں کی ہے۔

8۔ قبلے کی جانب ناک پھینکنا یا نمازی کے دائیں جانب۔

9۔ نگاہ آسمان کی طرف اٹھانا۔

10۔ آنکھوں کے کنارے سے دیکھنا مکروہ ہے البتہ ضرورت کے وقت جائز ہے۔

11۔ سجدے میں دونوں بازوؤں کا بچھانا۔

تیسرا : مبطلات نماز(باطل کرنے والی چیزیں)

1۔ نماز میں وہ چیز کرنا جو نماز کی شرائط کے منافی ہو۔ جیسے پاکی کاباطل ہو جانا یا جان بوجھ کر ستر کھولنا یا اپنے سارے بدن کو قبلے سے پھیر لینا یا نیّت کا توڑنا۔

2۔ نماز میں کسی رُکن یا واجب کو جان بوجھ کر چھوڑنا۔

3۔ نماز میں عمل کثیر کرنا۔ جب وہ نماز کی جنس سے نہ ہو اور بغیر کسی ضرورت کے ہو جیسے چلنا اور زیادہ حرکت کرنا۔

4۔ ہنسنا اور قہقہہ مارنا۔

5۔ جان بوجھ کر بات کرنا۔

6۔ جان بوجھ کر کھانا پینا۔

7۔ رکعت یا رکن کا زیادہ کرنا۔

8۔ امام سے پہلے مقتدی کا جان بوجھ کر سلام پھیرنا۔